نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ/ کاپیاں جاتی امرا گیٹ پر چسپاں
توشہ خانہ ریفرنس کیس میں نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی کاپیاں جاتی امرا گیٹ پر چسپاں کردی گئیں۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، نوٹس کے مطابق ملزم جان بوجھ کر کیس میں حاضری سے مفرور ہے،نوٹس راولپنڈی احتساب عدالت کی جانب سے چسپاں کئے گئے ہیں
نوٹس میں عدالت کی جانب سے ڈی آئی جی اورسی سی پی او کو گرفتاری کے حوالے سے ہدایات دی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ جان بوجھ کرغیرحاضری کے باعث 9 ستمبر کو عدالت نے ملزم نوازشریف کو مفرورقراردیاتھا،ملزم کی گرفتاری کیلئے یکم اکتوبر 2020 کو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کررکھے ہیں ۔
مزید پڑھیں