پاکستان میں کرونا وائرس کی تیزی،660 نئے کیسز اور19 شہرانتقال کرگئے
پاکستان میں کرونا وائرس کے سبب مزید 19 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 692 ہو گئی ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 660 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار 744 تک پہنچ چکی ہے
واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کے 9 ہزار 378 مریض زیرعلاج ہیں اور 3 لاکھ 8 ہزار 674 صحتیاب ہوچکے ہیں۔
کرونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 319؛
سندھ میں 2 ہزار 587؛
خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 265؛
اسلام آباد میں 199؛
بلوچستان میں 148؛
گلگت بلتستان میں 90؛
اور آزاد کشمیر میں 84 اموات ہو چکی ہیں۔
اسلام آباد میں کرونا کیسزکی تعداد 18 ہزار 309؛
پنجاب ایک لاکھ ایک ہزار 936 ؛
سندھ میں ایک لاکھ 42 ہزار 348 ؛
خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 779 ؛
بلوچستان میں 15 ہزار 717 ؛
گلگت بلتستان میں 4 ہزار 91؛
اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 564 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کرونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کرونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔
ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔