انڈونیشیا میں بارشوں اور سیلاب نے ایک بار پھر تباہی مچادی+تصاویر


انڈونیشیا کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث پیدا ہونے والے سیلاب نے نظام زندگی کو درہم برہم کر دیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، سوکا بومی میں سیلاب سے 20 افراد زخمی اور 3 لا پتہ ہیں، مکانات کو نقصان پہنچنے والے 210 کنبوں کو محفوظ مقامات کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

انڈونیشیائی قومی آفات ایجنسی کے اعلان کےمطابق مغربی صوبے جاوا سے منسلک سوکا بومی علاقے اور دارالحکومت جکارتہ میں کل رات سے ابتک جاری موسلا دھار بارشیں سیلاب کا موجب بنی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایک عبادت گاہ اور 10 پلوں کو نقصان پہنچنے والے علاقے میں لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

دوسری جانب 49 محلوں کے زیر آب آنے والے جکارتہ میں سڑکوں اور گلیوں میں پانی روز مرہ کی زندگی کو متاثر کر رہا ہے۔