گلگت بلتستان کو فوری عبوری آئینی صوبہ بنانے کا مطالبہ


گلگت بلتستان سول سوسائٹی نے مطالبہ کیا ہےکہ گلگت بلتستان کو جلد ازجلد پاکستان کا عبوری آئینی صوبہ بنا کر ہماری محرومیوں کاخاتمہ کیا جائے۔

تسنیم خبررساں ادارے کےمطابق،سابق وزیرجی بی ڈاکٹر اقبال ،سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی حاجی قربان علی ، رہنماہنزہ قومی اتحاد امتیاز گلگتی ،دیامر یوتھ فورم کے ذبیح اللہ،محبوب ربانی اور چمبر آف کامرس نگر کےصدر رازق نے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ پانچواں صوبہ بنانے میں مزید تاخیر گلگت بلتستان کے عوام میں بے چینی کا باعث بنے گی۔

سول سوسائٹی گلگت بلتستان کے پلیٹ فارم سے 24 اکتوبر کو نیشنل پریس کلب سے ڈی چوک اسلام آباد تک ریلی و جلسہ عام ہو گا۔

 جلسہ میں شرکت کے لیے گلگت بلتستان سے آج قافلے اسلام آباد کیطرف روانہ ہوں گے۔

انہوں نے کہاموجودہ حکومت نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کا عبوری آئینی صوبے کا دیرینہ مطالبہ پوراکیاجائےگا اس فیصلے سےخطے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

انہوں نے کہا ہم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو ٹھیس پہنچانے کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔