سوڈان نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے پر اتفاق کرلیا، امریکی صدر کا دعویٰ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ سوڈان نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، امریکی صدر ٹرمپ کی سوڈانی قیادت اور اسرائیلی وزیراعظم سے فون پر گفتگو ہوئی جس کے بعد امریکی صدر نے سوڈان کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ اس اقدام سے علاقائی سطح پرتبدیلی آئے گی۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے پھر سے دعوی ٰ کیا کہ مزید5 ممالک ہیں جو اسرائیل کو تسلیم کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سےقبل متحدہ عرب امارات اوربحرین اسرائیل کےساتھ امن معاہدہ کرچکے ہیں۔