پشاور؛ بی آر ٹی ایک ماہ سے زائد عرصہ بند رہنے کے بعد دوبارہ بحال
صوبہ خیبرپختونخوا کے مرکزی شہرپشاور میں بی آر ٹی سروس ایک ماہ سے زائد عرصے تک بند رہنے کے بعد دوبارہ بحال کر دی گئی۔
ترجمان ٹرانس پشاور محمد عمیر نے بی آر ٹی سروس بحال کرتے ہوئے بتایا کہ تمام بسوں کی جامع تحقیقات، نئے آلات کی تنصیب، لوڈ اور روڈ ٹیسٹینگ کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بی آر ٹی سروس صبح 6 سے رات 10 بجے تک چلے گی، مرکزی راہداری پر ایکسپریس روٹ بھی فعال کر دیا گیا ہے، خیبر بازار سے مال آف حیات آباد تک خصوصی روٹ چلایا جائےگا۔
مزید پڑھیں
محمد عمیر کا کہنا ہے کہ بس ہر اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 2 پر رکے گی، 25 اکتوبر سے حیات آباد کے تین ڈائریکٹ روٹس کو بھی بحال کر دیا جائے گا۔
ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی کے تمام مسافروں کے لیے ماسک پہننا لازمی ہے، بغیر ماسک کے کسی بھی مسافر کو بس میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔