پاکستان میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال، مزید773 شہری متاثر
پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 745 ہوگئی۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 773 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
پنجاب میں ایک لاکھ 3 ہزار 82؛
سندھ میں ایک لاکھ 44 ہزار 114؛
خیبر پختونخوا میں 39 ہزار 119؛
بلوچستان میں 15 ہزار 839؛
گلگت بلتستان میں 4 ہزار 191؛
اسلام آباد میں 19 ہزار 181؛
آزاد کشمیر میں 3 ہزار 849 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 43 لاکھ 17 ہزار 678 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27 ہزار 133 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 11 ہزار 440 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 576 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
اموات کی تفصیل:
پنجاب میں 2 ہزار 336؛
سندھ میں 2 ہزار 599؛
خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 270؛
اسلام آباد میں 213؛
بلوچستان میں 149؛
گلگت بلتستان میں 91؛
اور آزاد کشمیر میں 87 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔