لبنان: توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف مظاہرے
لبنانی اور فلسطینی شہریوں نے فرانس میں پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف مظاہرے کئے ہیں۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، لبنان کے مختلف شہروں میں فرانس میں پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے گئے اور جلوس نکالے گئے۔
مظاہروں میں فلسطینی مہاجرین بھی شریک ہوئے
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت کے شمال میں واقع البداوی پناہ گزین کیمپ میں ہزاروں افراد نے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر فرانسیسی حکومت اور گستاخ انسان دشمن عناصر کے خلاف جلوس نکالے۔
ان جلوسوں میں ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی پناہ گزینوں اور مقامی لبنانی شہریوں نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں