سعودی عرب: کرونا وبا کے باعث عمرہ زائرین کو چار مرحلوں سے گزرنا پڑے گا


سعودی عرب کے نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے عمرہ ادائیگی سے متعلق جاری بیان میں کہا کہ کرونا وبا کے باعث عمرہ زائرین کو چار مرحلوں سے گزرنا پڑے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ زائرین کو عمرہ ادائیگی سے قبل ریاست میں داخل ہونے بعد میڈیکل آئسولیشن میں رہنا پڑے گا۔

ڈاکٹر عبدالفتاح کا کہنا تھا کہ عمرہ زائرین کے لیے مکہ مکرمہ میں ہوٹل مختص کردئیے گئے ہیں جس کے دس فیصد کمرے ایسے ہوں گے جو کرونا مثبت آنے کے شبے میں مبتلا زائرین کےلیے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب تمام زائرین کو مکمل انشورنس سروس کے تحت علاج کی سہولت فراہم کرے گا۔

سعودی نائب وزیر کا کہنا تھا کہ ہر گروپ میں 3300 تک عمرہ زائرین ہوں گے اور ہر گروپ کو مسجد الحرام میں تین گھنٹے تک عبادت موقع دیا جائے گا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ ریاست ہر ملک سے آنے والے زائرین کو خوش آمدید کہتا ہے کہ لیکن اب صرف ان ممالک کے زائرین کو آنے کی اجازت ہوگی جہاں وائرس کے خطرات کا تناسب کم ہوگا جبکہ عمرہ کرنے والے زائرین کی عمر بھی 18 سے 50 برس کے درمیان ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عمرہ زائرین کےلیے یہ بھی شرط ہے کہ زائر لاعلاج امراض سے پاک ہو اور پی سی آرسرٹیفکیٹ دکھائے بصورت دیگر ویزا نہیں ملے گا۔