اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے آپؐ کی حیات اور قرآن کا پیغام عام کرنا ہوگا، صدرعارف علوی


صدر پاکستان عارف علوی نے جشن میلادالنبی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے آپؐ کی حیات اور قرآن کا پیغام عام کرنا ہوگا

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، جشن میلادالنبی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ انسانیت کی فلاح یقیناً آپ ؐ کی سنت کی پیروی میں ہے، آپؐ کی سیرت ہم سب کے لیے بہترین نمونہ ہے۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ حضور اکرم کی سنتوں پر مکمل طور پر عمل کرنا ہوگا تاکہ ہماری زندگیوں میں بھی آپؐ کی تعلیمات کاعکس نظر آئے۔

صدر مملکت نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہرکا خطرہ بڑھتا جارہا ہے، جشن میلادالنبیؐ کے جلوس اور دیگر محافل میں احتیاطی تدابیراختیار کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ گستاخی کے قابل مذمت واقعات پر مسلمانوں میں غم وغصہ ہے۔