گلگت بلتستان کے عوام کے بنیادی اور سیاسی حقوق کے مطالبات جائز قرار


پاکستان تحریک انصاف آزادجموں وکشمیر کی مرکزی گورننگ باڈی کے اجلاس میں گلگت بلتستان کے عوام کے بنیادی اور سیاسی حقوق کے مطالبات کوجائز قرار دیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاکستان تحریک انصاف آزادجموں وکشمیر کی مرکزی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا کہ آزادکشمیر کےعوام نون لیگ کی نااہل حکومت سے تنگ آچکے ہیں اور تبدیلی کے لیے بڑی تعداد میں تحریک انصاف میں شامل ہورہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کی حکومت تحریک آزادی کو اجاگر کرنے کے لیے ایک بھی ٹھوس اقدام نہیں کرسکی۔

اجلاس میں گلگت بلتستان کے الیکشن میں تحریک انصاف کی انتخابی مہم اور عوامی پذیرائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے گورننگ باڈی نے گلگت بلتستان کے عوام کے بنیادی اور سیاسی حقوق کے مطالبات کو جائز قرار دیا۔

 اجلاس میں چودھری ظفر انور، راجہ خورشید خان، چودھری اظہر صادق، عبدالماجد خان اور ارشاد محمود سمیت دیگر نے شرکت کی۔