ایرانی سفیرکی جانب سے تمام پاکستانیوں کو "اردو زبان" میلاد النبی ﷺ کی مبارکبادی


پاکستان میں تعیینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے تمام پاکستانیوں کو میلاد النبی ﷺ کی مبارک باد دی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، اسلام آباد میں تعیینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے جاری کیئے گئے بیان کے ذریعے دیئے گئے پیغام میں عیدِ میلادالنبی ﷺ کی مبارک باد پیش کی ہے۔

ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے کہا ہے کہ میری اور مملکتِ ایران کی طرف سے نبیٔ رحمت، خاتم الانبیا ﷺ کا میلادِ باسعادت اہلِ پاکستان کو مبارک ہو۔

انہوں نے کہا کہ پیغمبرِ اسلام ﷺ رحمتِ الٰہی کے مظہر اور امتِ اسلامی کی وحدت کے محور ہیں۔

ایرانی سفیر کا مزید کہنا ہے کہ ربیع الاوّل تمام مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی تقویت کیلئے بہترین موقع ہے۔

سید محمد علی حسینی کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئیے! مسلمانوں کے درمیان محبت بڑھانے کے موقع سے بھرپور استفادہ کریں، ایران پاکستان دوستی زندہ باد۔