سنگین جرائم میں مطلوب ملزم برطانیہ کے سپرد


سنگین جرائم میں مطلوب ملزم برطانیہ کے سپرد

پاکستان نے سنگین جرائم میں مطلوب ملزم برطانوی شہری شاہد کو اس ملک کے سپرد کردیا،اسے چارٹر طیارے کے ذریعے برطانیہ پہنچایا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، چھتیس سالہ شاہد محمد پر 2002ء میں ہڈرز فیلڈ میں ایک گھر نذر آتش کرنے کا الزام ہے ،اس واقعے میں 5 بچے اور 3 بالغ افراد جل کر جان کی بازی ہار گئے تھے ۔

واضح رہے کہ ملزم شاہد اڈیالہ جیل میں قید تھا ،وہ برطانیہ کو ایک گھر کو جلانے اور 8افراد کو جھلسا کر مارنے کے الزام میں مطلوب تھا ۔

برطانوی ہائی کمیشن سے جاری ایک بیان کے مطابق پاکستانی اور برطانوی اداروں نے شاہد محمد کو راولپنڈی سے 22جنوری 2015کو گرفتار کیا۔

لیڈز مجسٹریٹس کورٹ کل صبح شاہد محمد پر قتل کے الزام میں فرد جرم عائد کرےگی ،ملزم کوویسٹ یارک شائرپولیس اور انکوائری ٹیم نے برطانیہ منتقل کیا۔

ترجمان ویسٹ شائر پولیس کے مطابق واقعے میں چشتی خاندان نے اپنے 8 لخت جگر کھوئے تاہم کمال برداشت کا مظاہرہ کیا۔

برطانیہ کے حوالے سے پہلا مطلوب ملزم حوالے کرنے کے بعد وفاقی حکومت کی طرف سے متعدد مقدمات میں مطلوب اسحاق ڈار کو برطانیہ سے پاکستان لانے کا اشارہ دیا جارہا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری