پاکستان؛ کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال، مزید 20 شہری انتقال کرگئے


پاکستان؛ کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال، مزید 20 شہری انتقال کرگئے

پاکستان میں کرونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے تقریباً 3 ماہ بعد ایک روز میں سب سے زیاد ہلاکتیں ہوئیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاکستان میں کرونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا کے32ہزار933  ٹیسٹ کیے گئے جن میں1ہزار 78 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 20 افراد انتقال کرگئے۔

پاکستان میں کرونا کیسز مثبت آنے کی شرح مسلسل دوسرے روز تین فیصد سے زائد رہی جب کہ تقریباً تین ماہ بعد ملک میں کرونا سے ایک روز میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں اور سب سے زیادہ کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں گزشتہ 70 روز کے بعد سے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح بڑھی ہے اور اب مسلسل دوسرے روز مثبت کیسز کی تعداد 3 فیصد سے زائد رپورٹ ہوئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں 29 اکتوبر کو کرونا سے ایک روز میں 20 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جو 6 اگست کے بعد ایک روز میں سب سے زیادہ ہونے والی ہلاکتیں ہیں، 6 اگست کو پاکستان میں ایک روز کے دوران کرونا سے 21 اموات ہوئی تھیں۔

ملک میں 29 جولائی کو ایک روز میں کرونا کے 1063 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد اب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین ماہ بعد ایک روز میں سب سے زیادہ 1078 کیسز سامنے آئے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کرونا کیسز سے ہلاکتوں کی تعداد 6795 ہوگئی ہے جب مجموعی کیسز 3 لاکھ 32186 تک جا پہنچے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری