بلاول بھٹو زرداری 5 روزہ دورے پر گلگت بلتستان جائیں گے


بلاول بھٹو زرداری 5 روزہ دورے پر گلگت بلتستان جائیں گے

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری پانچ روزہ دورے پر گلگت بلتستان جائیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے مقامی ذرائع کے حوالےسے بتایا ہے کہ بلاول بھٹوزرداری 17نومبرسے گلگت بلتستان کا 5روزہ دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری 5روزہ دوے کے دوران 18نومبر کوگلگت میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے پیپلزپارٹی میڈیا ہائوس اسلام آباد کے مطابق بلاول زرداری گلگت بلتستان کے پارٹی کے مختلف تنظیمی عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گے۔

18نومبر کو گلگت میں عوامی جلسے کا انعقاد کیا جائے گا جس کے لئے پیپلز پارٹی گلگت بلتستان نے تیاریاں شروع کردی ہیں، اس حوالے سے پیپلز پارٹی آفس گلگت میں ایک اہم اجلاس زیر صدارت نائب صدر جمیل احمد منعقد ہوا اجلاس میں پیپلز پارٹی کے 18نومبر کومنعقد ہ جلسہ عام کو کامیاب بنانے کیلئے لائحہ عمل تیار کیاگیا۔

 اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع سے ہزاروں کارکنوں کو گلگت لایا جائیگا اوراس حوالے سے مختلف اضلاع میں رابطہ کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری