ای سی ایل: سابق صدرآصف زرداری سمیت 172 افراد کی فہرست جاری


ای سی ایل: سابق صدرآصف زرداری سمیت 172 افراد کی فہرست جاری

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران گزشتہ روز ای سی ایل میں سابق صدر آصف رزداری سمیت 172 افراد کے نام شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، حکومت نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے جانے والے 172 افراد کے ناموں کی فہرست جاری کردی۔

ای سی ایل فہرست میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، آصف علی زرداری، وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ، فریال تالپور، قائم علی شاہ اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے نام شامل ہیں۔

حکومت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ میں نام آنے پر امتیاز شیخ، سہیل انور سیال اور ڈنشا ایچ انکل سریا،مکیش چاؤلہ،حسین لوائی،بلال شیخ سمیت دیگر کے ناموں کو بھی ای سی ایل میں شامل کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران گزشتہ روز 172 افراد کے نام شامل کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری