زرداری اجازت دیں تو حکومت ایک ہفتے میں گرا سکتے ہیں، بلاول


زرداری اجازت دیں تو حکومت ایک ہفتے میں گرا سکتے ہیں، بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اگر آصف زرداری اجازت دیں تو ہم حکومت کو ایک ہفتے میں گرا سکتے ہیں ،یہ جعلی، جھوٹی ،فرضی اور بکواسجے آئی ٹی رپورٹ ہے،ہم ہر سازش کو ناکام بنائیں گے ۔

بلاول بھٹو زرداری کراچی میں گزشتہ ہفتے قتل ہونے والے علی رضا عابدی کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے مرحوم کے والد سے ملاقات کی ،تعزیت کی اورمرحوم کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ماتحت عدالت میں اپنا کیس لڑیں گے، جے آئی ٹی رپورٹ پر قانون کے مطابق لڑیں گے۔

بلاول کا مزید کہنا ہے کہ جو چاہتے ہیں کہ عوام کے مسائل حل نہ ہوں وہ چاہتے ہیں وزیراعلیٰ سندھ تبدیل ہو، آصف زرداری کے خلاف کتنے کیسز بنائے گئے ،وہ ان سب کیسز میں بھی سرخرو ہوں گے۔

 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت اور جےآئی ٹی کا گٹھ جوڑبے نقاب ہو گیا ہے،حکومت کی ہرسازش کا مقابلہ کریں گے، پی ٹی آئی کوسیاست کے ساتھ حساب بھی نہیں آتا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری