پاکستان میں نئے سال کے پہلے دن 15112 بچوں کی پیدائش


پاکستان میں نئے سال کے پہلے دن 15112 بچوں کی پیدائش

سال نو کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان میں 15ہزار112 بچوں کی پیدائش ہوئی

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بچوں کے عالمی ادارے یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق 2019 کا سورج طلوع ہوتے ہی بھارت میں انسٹھ ہزار، نو سو چوالیس بچوں کی پیدائش ہوئی جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کے بعد چین میں سب سے زیادہ بچے پیدا ہوئے جن کی تعداد چوالیس ہزار، نو سو چالیس ہے ، تیسرا نمبر نائیجیریا کا ہے جس میں پچیس ہزار چھ سو پچیاسی ، چوتھے نمبر پر پاکستان ہے جس میں پندرہ ہزار ایک سو بارہ اور پانچویں نمبر پر انڈونیشیا ہے جہاں تیرہ ہزار دو سو چھپن بچوں کی پیدائش ہوئی۔

بھارت میں یونیدیف کی نمائندہ یاسمین علی حق کا کہنا ہے کہ بھارت میں بہت سے بچے صحت کی پیچیدگیوں کے باعث اپنی پیدائش کےایک دن یا ایک سال بھی زندہ نہیں رہ پاتے۔

انہوں نے کہا کہ نئے سال کے پہلے دن پیدا ہونے والے بچوں کو بچانا ہماری ذمہ داری ہے، ہمیں ان کے صحت کے مسائل حل کرنا ہوں گے۔

ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں 2017 میں دس لاکھ بچے اپنی پیدائش والے دن ہی ہلاک ہو گئے تھے جبکہ پچیس لاکھ ایک ماہ کی عمر کو پہنچنے کے بعد مر گئے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری