بلاول بھٹو،مرادعلی شاہ کا نام جے آئی ٹی،ای سی ایل سے نکالنے کاحکم: سپریم کورٹ


بلاول بھٹو،مرادعلی شاہ کا نام جے آئی ٹی،ای سی ایل سے نکالنے کاحکم: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات قومی احتساب بیورو نیب کو بھیجتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ ای سی ایل اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم جے آئی ٹی سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کی، اس دوران حکومتی نمائندے اورفریقین کے وکلا پیش ہوئے، سماعت کے آغاز پر بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض کا معاملہ زیر بحث آیا، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہمیں مجبور نہ کریں کہ ہم آج ہی عمل درآمد بینچ بنائیں اور حکم دیں کہ ملک ریاض کو گرفتار کریں۔

انہوں نے ریمارکس دیے کہ کیا یہ طریقہ کار ہے کہ ایک بڑے آدمی کو بچانے کے لیے ساری ٹیم آجاتی ہے، سارے ایسے کہتے ہیں کہ جیسے ملک ریاض معصوم ہے۔

چیف جسٹس نے جے آئی ٹی رپورٹ پر ریمارکس دیے کہ اس رپورٹ کو مزید تفتیش کی ضرورت ہوئی تو نیب کو بھیج دیں گے، پھر یہ لوگ جانیں اور نیب جانے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے جے آئی ٹی کے وکیل فیصل صدیقی سے استفسار کیا کہ جے آئی ٹی نے بلاول بھٹو کو معاملے میں کیوں ملوث کیا، بلاول معصوم نے پاکستان میں آکر ایسا کیا کردیا؟ بلاول صرف اپنی ماں کا مشن آگے بڑھا رہا ہے۔

چیف جسٹس نے فیصل صدیقی کو کہا کہ آپ کو ایک بات کا جواب تو ضرور دینا پڑے گا، بلاول بھٹو کا نام ای سی ایل میں شامل کیوں کیا گیا؟

انہوں نے کہا کہ بلاول تو معصوم بچہ تھا، آپ نے اس کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیا، آپ نے بلاول بھٹو کو کس طرح اس کیس میں ملوث کیا، کیا جے آئی ٹی نے کسی کو بدنام کرنے کے لیے ایسا کیا، کیا کسی کے کہنے پر بلاول بھٹو کا نام رپورٹ میں ڈالا؟

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جے آئی ٹی نے تو اپنے وزیر اعلیٰ کی عزت نہیں رکھی اور ان کا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیا۔

اس پر فیصل صدیقی نے کہا کہ عدالت کو اس حوالے سے مطمئن کروں گا، جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ جے آئی ٹی کی سفارشات کو منظور کرنے کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔

 

عدالت نے بلاول بھٹو کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا اور ریمارکس دیے کہ جب تک بلاول پر کوئی نئی انکوائری نہیں ہوتی ان کا نام نکال دیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جے آئی ٹی ہم نے بنائی، جے آئی ٹی رپورٹ کا وہ

بعد ازاں عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس کا معاملہ نیب کو بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نیب 2 میں تحقیقات مکمل کرے۔

ساتھ ہی سپریم کورٹ نے بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل اور جے آئی ٹی سے نکالنے کا حکم دیا۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ نیب چاہے تو ان دونوں شخصایت کو الگ الگ طلب کرسکتی ہے جبکہ مزید تحقیقات کے دوران جے آئی ٹی اپنا بقیہ کام مکمل کرے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری