شہبازشریف اورآصف زرداری کی ملاقات، بلاول بھی موجود


شہبازشریف اورآصف زرداری کی ملاقات، بلاول بھی موجود

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی اپوزیشن چیمبرمیں ملاقات شروع ہو گئی ہے، اس موقع پیپلزپارٹی کے رہنما بلاول بھٹو زرداری بھی موجود ہیں ۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری،بلاول بھٹو کے ہمراہ ملاقات کیلئے اپوزیشن چیمبر پہنچے تو شہبازشریف نے چیمبرسے باہر آکر دونوں رہنماﺅں کا استقبال کیا۔

واضح رہے کہ قائدحزب اختلاف شہبازشریف نے اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس آج بلایا ہے، جس میں پیپلزپارٹی،جے یوآئی ودیگراپوزیشن جماعتوں کوشرکت کی دعوت دی گئی تھی، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق امورپرغورہوگا اس کے علاوہ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کامعاملہ بھی زیرغور آئےگا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری