یمنی فوج کی جوابی کارروائی میں درجنوں سعودی فوجی ہلاک یا زخمی


یمنی فوج کی جوابی کارروائی میں درجنوں سعودی فوجی ہلاک یا زخمی

یمنی سرکاری فوج اور الحوثی قبائل نے امریکا اوراسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی کرایے کے فوجیوں کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے درجنوں اہلکاروں کو ہلاک یا زخمی کردیاہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے حملوں کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔

 یمنی سرکاری فوج اور اسلامی مزاحمتی تحریک کے جوانوں نے اپنی جوابی کارروائیوں کے دوران جنوبی سعودی عرب کے اندر اتحادی افواج ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں 36 سعودی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

یمنی سرکاری فوج کے ترجمان یحیی السریع کا  کہنا ہے کہ سرکاری فوج کے جوانوں نے نجران اور جیزان میں سعودی اتحادی افواج کے  ٹھکانوں پر دو الگ الگ کارروائیاں کیں جس میں متعدد اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے۔

خیال رہے کہ یمنی فوج اور الحوثل قبائل  سعودی اتحادی افواج کے حملوں کا بھر پور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں اورتقریبا ہر روز سعودی عرب کے اندر فوجی ٹھکانوں کو بیلیسٹک میوائلوں اور توپخانوں سے نشانہ بناتے ہیں۔

 دوسری طرف یمنی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گروہ القاعدہ کا ایک انتہائی خطرناک دہشت گرد جنوبی یمن میں گرفتار کرلیا گیا ہے-

 یمن کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ دہشت گرد گروہ القاعدہ کے گرفتار ہونے والے سرغنے کانام ماجد فرحان ہے اور یہ یمن کے جنوبی صوبے تعز دیگر صوبوں میں القاعدہ کے اندر لوگوں کو شامل کرنے کے مشن کا انچارج تھا۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے یمن کے جنوب میں بہت سے علاقوں پر غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے –

یاد رہے کہ  سعودی اتحادی افواج نے 26مارچ 2015 سے یمن پر اپنے وحشیانہ حملے شروع کررکھے ہیں جن کے نتیجے میں دسیوں ہزار عام شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری