نائجیریا: آئل ٹینکر حادثے میں 50 افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی


نائجیریا: آئل ٹینکر حادثے میں 50 افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی

وسطی نائیجیریا کی ریاست بینومیں آئل ٹینکربےقابو ہو کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں بھڑکنے والی آگ 50 زندگیاں نگل گئی جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یہ اندوہناک واقعہ وسطی نائجیریا کے گاؤں اہمبے میں پیش آیا جہاں پیٹرول سے بھرا ٹینکر بے قابو ہو کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ آتشزدگی اس قدر خوفناک تھی کہ اس نے پلک جھپکتے میں علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب آئل ٹینکر کے ڈرائیور سے روڈ پر موجود ایک گڑھے سے بچنے کی کوشش میں ٹینکر بے قابو ہو کر الٹ گیا اور اس میں موجود پیٹرول نے آگ پکڑ لی۔
حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال پہنچا کر طبی اداد دی جا رہی ہیں۔ مقامی حکام نے اسے ایک المناک سانحہ قرار دیا ہے جبکہ دوسری جانب فیڈرل روڈ سیفٹی کمیشن کے حکام نے حادثے میں متعدد افراد کے شدید جھلس جانے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں بھی نائیجیریا کے جنوب مشرقی علاقے میں تیل کی پائپ لائن پھٹنے سے آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری