امریکا کے بعد روس کی بھی عمران خان کو دورے کی دعوت


امریکا کے بعد روس کی بھی عمران خان کو دورے کی دعوت

امریکی صدر ٹرمپ کے بعد روسی صدر پیوٹن نے بھی وزیراعظم پاکستان کو اپنے ملک میں دورے کی دعوت دے دی ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو روسی صدر کی جانب سے ایس سی او سمٹ میں شرکت کرنے کے لئے دعوت دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق روسی صدر پیوٹن کا وزیراعظم پاکستان سے گفتگو میں کہنا تھا کہ خوشی ہوگی اگر آپ روس میں کثیرالملکی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ جوابا وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر کی دعوت کو خوشدلی سے قبول کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور شرکت کی یقین دہانی کرائی۔
اس زمرے میں ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان ستمبر میں روس کا دورہ کریں گے جہاں وہ کثیرالملک ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ ایسٹرن اکنامک فورم 4 سے 6 ستمبر تک روس کے شہر ولادی وستوک میں ہوگا جو بحرالکاہل میں موجود روس کی سب سے بڑی بندرگاہ ہے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ کانفرنس میں ایک بار پھر پاک بھارت وزرائے اعظم ایک چھت کے نیچے ہوں گے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم پاکستان 22 جولائی کو صدر ٹرمپ کی دعوت پر امریکہ کا بھی دورہ کریں گے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری