بھارت اور اسرائیل کے مابین 5 کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدہ


بھارت اور اسرائیل کے مابین 5 کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدہ

اسرائیل کی اسلحہ ساز کمپنیوں ایرو سپیس انڈسٹری کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھارتی بحریہ اور بھارت کی میزاگون شپ بلڈرز ڈاک لمیٹڈ (ایم ڈی ایل) شپ یارڈ کو 5 کروڑ ڈالر مالیت کے میزائل سسٹم فراہم کرنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارت نے اسرائیل کیساتھ میزائل سسٹم کی فراہمی کیلئے 5 کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاہدے میں اسرائیلی فضائی کمپنی کے سمندر سے فضا میں نشانہ بنانے والے درمیانی درجے میرائل سب سسٹم کی مرمت اور دیگر سروسز بھی شامل ہیں ۔

ایرو سپیس انڈسٹری کے مستعفی میزائل اینڈ سپیس گروپ کے جنرل منیجر بواز لیوی نے کہا کہ یہ معاہدہ ایک اہم پیش رفت ہے کیونکہ یہ نظام کی ترقی اور ترسیل کے ساتھ ساتھ ہمارے صارفین کی ضرورت پوری کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں اسرائیل کی اسلحہ ساز کمپنی ایرو سپیس انڈسٹری نے بھارتی بحری جنگی جہازوں میں ایک کھرب 38 کروڑ روپے مالیت کا زمین سے فضا میں مار والے میزائل ڈیفنس سسٹم (ایل آر ایس اے ایم) نصب کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اسی طرح فروری 2017ء میں بھارت نے زمین سے فضا میں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے درمیانے درجے کے میزائل کی تیاری کیلئے اسرائیل سے معاہدے کی منظوری دی تھی۔

اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ بھارت کی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ڈی آر ڈی او اور اسرائیل ایئر کرافٹ انڈسٹریز (آئی اے آئی) مشترکہ طور پر میزائل سسٹم تیار کریں گے۔

یاد رہے کہ 2016ء میں اسرائیل نے بھارتی آرمی اور نیوی کو 2 ارب ڈالر کے میزائل ڈیفنس سسٹم فروخت کئے تھے جس کے بعد بی ای ایل نے باراک 8 کا معاہد کیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری