شامی فوج 5سال بعد ''خان شیخون'' میں داخل


شامی فوج 5سال بعد ''خان شیخون'' میں داخل

شامی فوج اور عوامی رضاکار فورسز جنوبی ادلب میں دہشت گردوں کو ذلت آمیز شکست کے بعد خان شیخون میں داخل ہوگئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شامی فوج اور عوامی رضاکار فورسز گزشتہ رات نہایت حساس اور اسٹریٹجک علاقہ خان شیخون میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

روسیاالیوم نے خبر دی ہے کہ شامی فوج اور امریکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے درمیان خونی جھڑپوں کے بعد سرکاری فوج نے خان شیخون کوتکفیری دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خان شیخون کے بعض علاقوں میں اب بھی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شامی فوج کی کارروائی میں متعدد تکفیری ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ خان شیخون پر امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے 2014 میں قبضہ کرلیا تھا۔

خیال رہے کہ خان شیخون، انتہائی اہم اور حیاتی شاہراہ پر واقع ہے یہ علاقہ آزاد ہونے کی صورت میں حلب دمشق شاہراہ، پوری طرح سے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد ہو جائے گی۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری