کراچی میں اگلےہفتے ہیٹ ویو کا امکان


کراچی میں اگلےہفتے ہیٹ ویو کا امکان

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں شدید گرمی کی پیش گوئی کی ہے اور اگلے ہفتے کا آغاز ہیٹ ویو سے ہوگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  بحیرہ عرب میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ ہیٹ ویو کا سبب ہوگا جس کے نتیجے میں کراچی کی طرف آنے والی سمندری ہوائیں پیر، منگل، بدھ اور جمعرات تک معطل رہیں گی۔

کراچی میں پیر سے جمعرات تک درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے تاہم ہیٹ ویو ختم ہونے کے بعد جمعرات اور جمعہ کو ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

شہر میں آج بھی شدید گرمی رہی اور پارہ 38ڈگری تک پہنچ گیا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری