یمن پر سعودی اتحادیوں کے حملے جاری رہیں گے، احمد عسیری


یمن پر سعودی اتحادیوں کے حملے جاری رہیں گے، احمد عسیری

سعودی اتحادی افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ معزول حکومت کی بحالی تک یمن پر فضائی حملےجاری رہیں گے۔

تسنیم نیوز ایجنسی: ''رائے الیوم'' نے سعودی سرپرستی میں اتحادی فوج کے ترجمان ''احمد عسیری'' کے حوالے سے بتایا ہے کہ وہاں پر حکومت کے خلاف بغاوت کرنے والوں کے خاتمے اور حکومت کی بحالی تک حملے جاری رہیں گے۔

پچھلے ہفتے ''اتوار'' کو احمد عسیری نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ گزشتہ کئی مہینوں سے سعودی عرب کی سرحدوں پر یمنی فورسز کے حملے جاری ہیں لیکن اتحادی فوج کے ترجمان نے "یمن میں جاری سعودی خلاف ورزیوں اور بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز کرنے کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔"

ترجمان نے یمن کی فوج اور ''انصاراللہ سے منسلک''عوامی رضاکار فورسز کے سعودی سرحد پر حملوں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس قسم کے ناجائز حملوں کو قبول نہیں کریں گے۔

واضح رہے سعودی سرپرستی میں اتحادی فوج نے یمن کے سابق معزول اور مفرور صدر کی طرف سے کی ہوئی سیز فائر کو ختم کرتے ہوئے پچھلے ہفتے کو یمن پر دوبارہ فضائی حملے شروع کئے ہیں۔

یمن پر سعودی اتحاد کی بمباری سے اب تک ہزاروں بے گناہ شہری خاک و خون میں غلطاں ہوئے ہیں اور اس ملک کی معیشت تباہ ہوچکی ہے جبکہ انسانی حقوق کے داعی تنظیمیں بالخصوص اقوام متحدہ اور اسلامی سربراہی کانفرنس کے حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری