بھارت کی راولا کوٹ سرحد پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری
یوم دفاع کے موقع پر بھارتی فوج کی راولا کوٹ سرحد پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں 3 مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔
تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، یوم دفاع کے موقع پر بھارتی فوج نے راولا کوٹ سرحد پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 3 مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، آزاد کشمیر سرحد کے نیزہ پیر سیکٹر پر بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری شروع کر دی جس کے باعث 3 مکانات تباہ ہو گئے۔
دشمن کی طرف سے رات کی تاریکی میں شروع ہونے والی فائرنگ کا پاک فوج کے جوانوں نے منہ توڑ جواب دیا اور بالآخر صبح تقریبا 10 بجے بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔
آئی ایس پی آر نے بیان دیا ہے کہ بھارتی گولہ باری سے 3 مکانات منہدم ہو گئے ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ ہر وقت امن کا راگ الاپنے والے بھارت کی جانب سے جارحیت کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔
سرحد سے آئے دن بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی خبریں موصول ہوتی رہتی ہیں۔