پاکستان کی پراسرار اور حسین جھیل سیف الملوک/ تصویری رپورٹ


جھیل سیف الملوک وادی کاغان کے شمال میں ناران سے 14 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع نا قابل یقین حد تک خوبصورت جھیل ہے۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع مانسہرہ میں موجود اس جھیل کا پانی دریا کنہار میں گرتا ہے۔ 

اس جھیل سے وابستہ شہزادہ سیف اور پری بدیع الجمال کی رومانوی داستان بہت مشہور ہے۔

یہ پیالہ نما جھیل خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے۔ اس کی لمبائی تقریبا 1420 فٹ اور چوڑائی 450فٹ کے قریب ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ آج تک کوئی اس جھیل کی گہرائی نہیں ماپ سکا۔

اس کے بارے میں یہ بھی مشہور ہے کہ آج تک کوئی بھی شخص اس حسین جھیل کو تیر کے پار نہیں کر پایا ہے۔

اسے تیر کر پار کرنے کی کوشش میں کئی ماہر تیراک اپنی جان گنوا بیٹھے ہی۔

اس جھیل کا برفیلا پانی جلد ہی تیراکوں کا جسم سن کر دیتا ہے جس کے باعث وہ اپنے بدن کو حرکت دینے سے قاصر ہو جاتا ہے اور ڈوب جاتا ہے۔

یہ جھیل موسم سرما میں مکمل طور پر جم جاتی ہے۔

جھیل سیف الملوک سطح سمندر سے تقریبا 10500 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ یہ پاکستان کے بلند ترین مقامات پر واقع جھیلوں میں سے ایک ہے۔

یہ جھیل اتنی خوبصورت ہے کہ اس کے بارے میں مشہور ہے کہ یہاں پریاں اترتی ہیں۔

ذیل میں جھیل سیف الملوک کی چند تصاویر ملاحظہ فرمائیں: