"بالٹک مکھیوں" کی ایران آمد/ جزیرہ کیش میں فضائی شو کا انعقاد/ تصویری رپورٹ


"بالٹک مکھیوں" کی ایران آمد/ جزیرہ کیش میں فضائی شو کا انعقاد/ تصویری رپورٹ

جزیرہ کیش میں بالٹک مکھیوں کے فضائی شو کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، ایئر بالٹک مکھیوں (Baltic Bees) کی ٹیم کے طیارے کیش ائیر شو 2016ء کے دوران اس جزیرے کے آسمان پر نمایشی پروازیں کریں گے۔

ایئر بالٹک مکھیوں کی ٹیم میں کل چھ L-39 طیارے ناظرین کے لئے حیرت انگیز اور پرکشش پروازیں کریں گے۔

واضح رہے کہ ایئر بالٹک مکھیوں کی ٹیم ساری دنیا میں مشہور ہے اور اس ٹیم کا مرکزی دفتر لٹویا کے دارالحکومت ریگا میں واقع ہے۔

اس سے پہلے بھی اس ٹیم نے دنیا کی مشہور ایئر شوز میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

غور طلب بات یہ ہے کہ جزیرہ کیش کا آٹھواں فضائی شو16 سے 19 نومبر تک منعقد ہورہا ہے۔

مذکورہ ٹیم کی کچھ تصاویر ملاحظہ فرمائیں:

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری