اسلامی جمہوری ایران سمیت خلیجی ریاستوں میں آج عید الاضحی منائی جا رہی ہے


ایران، خلیجی ریاستیں، یورپ، امریکہ اور کینیڈا کے مسلمان آج عید الاضحی منا رہے ہیں

خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، مشرق وسطی اور مغربی ممالک کے مسلمان آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وخروش سے منا رہے ہیں۔

جبکہ پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش میں کل 13 ستمبر کو عید منائی جائے گی۔

جن ممالک میں آج عید ہے وہاں نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہورہے ہیں اور سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں مختلف جانوروں کی قربانی کی جا رہی ہے۔

عید کے روز نماز اور قربانی سے فارغ ہوتے ہی مہمانوں کی آمد و رفت کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے جو کہ رات گئے تک جاری رہتا ہے۔
لوگ ایک دوسرے سے تحائف کا تبادلہ کرتے ہیں اور عید کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔