اطالوی وزیر دفاع کی بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت
اطالوی وزیر دفاع روبرٹا پینوٹی کا کہنا تھا کہ پرامن مظاہرین پر بہیمانہ تشدد کی اجازت نہیں دی جا سکتی
خبررساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق صدر پاکستان ممنون حسین سے ملاقات میں اٹلی کی وزیر دفاع سین روبرٹا پینوٹی کا کہنا تھا کہ پرامن مظاہرین پر ظالمانہ تشدد کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
جیو نیوز نے اطلاع دی ہے کہ اطالوی وزیر دفاع نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کی بربریت اور نہتے کشمیریوں پر مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے کشمیری مظاہرین پر تشدد کے حوالے سے بیان دیا کہ شہریوں کے خلاف ممنوعہ چھرے والی بندوق کا استعمال ناقابل برداشت ہے ۔
انہوں نے عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے کا بھی یقین دلایا۔
یاد رہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے جس کی وجہ سے پرتشدد کاروائیوں میں آئے روز کشمیری شہری شہید ہوتے رہتے ہیں۔