صہیونی اہلکاروں نے فلسطینی شہری کو گولی مار کرشہید کردیا


فلسطینی وزارت صحت نے صہیونی اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی مسلمان کی شہادت کی خبر کی تصدیق کی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  فلسطین کی وزارت صحت نے ایک جوان کی شہادت کی خبر دی ہے۔

 

مذکورہ شخص بنی نعیم شہر کے قریب، شرق الخلیل علاقے میں صہیونی فوج کی گولی لگنے سے شہید ہوا ہے۔

 

واضح رہے صہیونی وزیراعظم نے پولیس اور فوج کی بڑی تعداد کو بیت المقدس اور مسجد الاقصی کے اطراف میں تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔

 

نیتن یاہو نے اسرائیلی اہلکاروں سے کہا ہے کہ اس حساس صورت حال میں مسجد اقصی میں داخل ہونے سے گریز کریں۔

 

یاد رہے کہ فسلطینی سرزمین پچھلے سال اکتوبر سے اب تک فلسطینی جوانوں اور غاصب اسرائیلی اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں کی آماجگاہ بنی ہوئی ہے۔

 

صہیونی حکومت نے ہمیشہ اسلامی تحریک انتفاضہ کو کچلنے کی کوشش کی ہے اور اس قسم کی کارروائیوں کے ذریعے فلسطینی جوانوں کی مزاحمت کو ناکام بنا کر اپنا ناجائز قبضہ

جاری رکھنا چاہتی ہے۔

 

لیکن ان کی یہ تمام کوششیں ناکام ہوچکی ہیں اور انتفاضہ جاری ہے جس کی وجہ سے اسرائیلی حکام کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔

 

یاد رہے پچھلے چند دن قبل اسرائیلی فوج نے ایک عورت سمیت کئی فلسطینوں کو شہید کردیا تھا۔

 

فلسطین کی اسلامی مزاحتمی تحریک حماس، تحریک انتفاضہ کا دائرہ بڑھانے کی اپیل کر چکی ہے۔