ایرانی مسلح افواج کی پریڈ کا تہران سمیت ملک بھر میں آغاز


کچھ دیر پہلے ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے ایرانی مسلح افواج کی پریڈ کا سلسلہ تہران سمیت ملک بھر کے چھوٹے اور بڑے شہروں میں شروع ہوچکا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کی ہفتہ دفاع مقدس کے سلسلے میں پریڈ کا آغاز ملک بھر کے چھوٹے اور بڑے شہروں میں ہوچکا ہے۔

تہران میں ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف محمد حسن باقری پریڈ کے موقع پر خطاب کریں گے۔

ایرانی عوام ہر سال ہفتہ دفاع مقدس کو صدام کی جانب سے مسلط کئے گئے 8 سالہ جنگ کی یاد میں مناتے ہیں۔

اس 8 سالہ جنگ میں صدام حسین نے سعودی عرب کی سرپرستی اور امریکی اور دیگر عرب ممالک کی حمایت میں دونوں ممالک ایران اور عراق کو بے حد نقصان پہنچایا تھا جس میں لاکھوں بے گناہ افراد مارے گئے تھے۔