ٹرمپ کی بیان بازی دہشت گرد گروہ داعش کی تقویت کا باعث بنی ہے


امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار نے ریپبلکن پارٹی کے اپنے حریف پر الزام عائد کیا ہے کہ مخالف پارٹی نے اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کے لئے دہشت گرد گروہ داعش کی مدد کی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیو یارک اور نیو جرسی میں ہونے والے بم دھماکے امریکی صدارتی انتخابی مہم میں سب سے اہم مسئلہ بن چکے ہیں۔

پیر کو امریکی انتخابات کے لئے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے اپنے ریمارکس میں ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام لگایا ہے کہ انہون نے مزید فوجی خدمات حاصل کرنے میں دہشت گرد گروہ داعش کی مدد کی ہے۔

امریکہ میں بم دھماکے ایسے وقت میں پیش آئے ہیں کہ نیو یارک شہر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے عالمی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

کلنٹن اور ٹرمپ نے ان حملوں سے اپنی قومی سلامتی کی ترجیحات کی وضاحت کے لئے استفادہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

کلنٹن نے نیو یارک شہر میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے امریکی شہریوں سے ہوشیار اور پرسکون رہنے کی اپیل کی ہے۔

ایک بیان میں ٹرمپ انتخابی مہم نے وائٹ ہاؤس پر الزام لگایا ہے کہ اس نے داعش کے خطرے کو بہت کم لیا ہے۔

ایک اور واقعے میں ایک آدمی نے منیسوٹا میں ایک شاپنگ مال کے اندر نو افراد کو چاقو کے وار سے شدید زخمی کر دیا ہے۔ اتوار کو داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کی اور حملہ آور کو اپنا ایک سپاہی متعارف کرا یا ہے۔

ایف بی آئی نے بھی اس واقعے کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

کلنٹن نے امریکہ کے سابق انٹیلی جنس ڈائریکٹر مائیکل ہیڈن کے حوالے سے کہا کہ دہشت گرد گروہ داعش نے ٹرمپ کی بیان بازی کو زیادہ سے زیادہ بھرتیوں کے لئے استعمال کیا ہے۔

ٹرمپ، گزشتہ سال کے اپنے متنازعہ ریمارکس میں امریکہ کی سرزمین میں مسلمانوں کی آمد پر پابندی کا مطالبہ کر چکا ہے۔

ٹرمپ نے کہا ہےکہ صدر منتخب ہونے کی صورت میں شام اور لیبیا جیسے ممالک سے تارکین وطن پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

کلنٹن نے مزید کہا کہ ٹرمپ کے بیانات نے داعش کی مدد کی ہے کیونکہ وہ مزید فوجی طاقت حاصل کرنا چاہتے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اسلام کے خلاف جنگ میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔