ٹرمپ: داعش کے وجود میں "اوباما" اور "کلنٹن" کا براہ راست تعلق


ٹرمپ: داعش کے وجود میں "اوباما" اور "کلنٹن" کا براہ راست تعلق

امریکی صدارتی امیداوار "ڈونلڈ ٹرمپ" نے امریکی صدر اوباما اور کلنٹن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ہی داعش کی بنیاد رکھی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے سی ان ان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ رپبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست ''یانگسٹن'' کی یونیورسٹی میں تقریر کرتے ہوئے کہا: وہ (داعش والے) بہت سے پہلوؤں سے صدر اوباما کا احترام کرتے ہیں کیونکہ اوباما اور کلنٹن ہی داعش نامی دہشت گرد ٹولے کے بانی ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اوباما حکومت نے دنیا اورمشرق وسطی میں ایران کو ایک طاقتور ملک بنا دیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنی تقریر میں تجویز دی کہ تمام پناہ گزینوں کی سختی سے نگرانی کی جائے تاکہ کسی بھی قسم کے ناگوار واقعے کی روک تھام ہوسکے۔

ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار نے کہا کہ ہم سرد جنگ کے دوران ایک نظریاتی اسکریننگ ٹیسٹ کیا کرتے تھے لیکن اب نئی اسکریننگ ٹیسٹ کا زمانہ آن پہنچا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری