شام میں ایک اور مسلح گروہ نے حمص شہر سے راہ فرار اختیار کرلی


امن کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ تیسرے مرحلے کے اجرا کے موقع پر ایک اور مسلح گروہ حمص کے الوعر علاقے سے فرار ہوا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  حمص کے الوعر علاقے سے مسلح عناصر کو باہر نکالنے کے اقدامات کرنے سے کچھ دیر پہلے ہی ایک مسلح گروہ نے علاقے کو چھوڑ دیا ہے۔

ذرائع ابلاغ نےرپورٹ دی ہے کہ اس  گروہ نےامن معاہدے کے تیسرے مرحلے کی اجرا کے موقع پر علاقہ چھوڑا ہے۔

معاہدے کے مطابق، حمص سے 120 مسلح افراد کے ایک گروہ الوعر علاقے سے نکلنا ہے جبکہ 130 کے قریب مسلح افراد کا دوسرا گروہ ادلب شہر منتقل کیا  جارہا ہے۔

مسلح گروہوں کو اہل خانہ سمیت علاقہ بدر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شامی حکومت اور مسلح گروہوں کے درمیان گفت وشنید کے بعد ان افراد کو الوعر علاقے سے نکال باہر کیا جارہا ہے۔

الوعر علاقہ حمص شہر کے مغرب میں واقع ہے اور مختلف مسح گروہوں کے ٹھکانے بھی اسی علاقے میں ہیں۔