ایرانی اسٹیل کی پیداوار 11 ملین ٹن سے تجاوز کر گئی، ورلڈ اسٹیل ایسوسی ایشن:
ورلڈ اسٹیل ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کے پہلے 8 مہینوں کے دوران ایران کے اسٹیل کی پیداوار میں گزشتہ سال کی نسبت 5 فیصد اضافہ ہوا ہے جو فی الحال 11 ملین 451 ہزار ٹن تک جاپہنچی ہے۔
خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، عالمی اسٹیل ایسوسی ایشن نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں اس سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ایران کے اسٹیل کی پیداوار میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔
2015 کے پہلے 8 ماہ کے دوران ایرانی اسٹیل کی پیداوار 10.894 ملین ٹن رپورٹ کی گئی تھی، جبکہ رواں سال کے پہلے 8 ماہ میں 11.451 ملین ٹن کی پیداوار ہوئی ہے۔
عالمی اسٹیل ایسوسی ایشن کی اس رپورٹ کے مطابق، رواں سال کے پہلے 8 ماہ میں دنیا کے اسٹیل کی پیداوار گزشتہ سال اتنے ہی عرصے کے مقابلے میں 0.9 فیصد کمی کے ساتھ 1065 ملین ٹن تک پہنچ چکی ہے۔
اگست 2015 میں ایران کے سٹیل کی پیداوار 1.249 ملین ٹن تھی جو اب گذشتہ سال کی نسبت رواں سال اتنے ہی عرصے میں 8 فیصداضافے کےساتھ 1.35 ملین ٹن تک جا پہنچی ہے۔