امریکہ نے ایران کو مسافر طیارے فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے
امریکہ نے ایئر بس اور بوئنگ نامی اداروں کو ایران کو طیارے فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
خبررساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق، طیارہ ساز ادارے ایئر بس اور بوئنگ ایران کو طیارے فروخت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق، ایران کو طیاروں کی فروخت کے لئے امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے لائسنس بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔
بوئنگ کے ترجمان کے مطابق، ادارہ ایران کی سرکاری ائر لائن کو 80 طیارے فروخت کرے گا۔
ادھر ایئربس کے ترجمان نے بھی لائسنس ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے ایران کو 118 طیارے فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے پہلے مرحلے میں 17 طیارے دیئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ یہ طیارے ایران کی سرکاری ائرلائن کی تعمیر نو میں نہایت اہم کردار ادا کریں گے۔
نیز ایران دیگر ممالک سے بھی استعمال شدہ طیارے خریدے گا۔