ایران اور عمان کے درمیان بحری جہازوں کے دوسرے روٹ کا افتتاح


عمان کی بحری تجارتی کمپنی نے ایران –عمان کے درمیان بحری جہازوں کے دوسرے روٹ کا افتتاح کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے ٹائمز آف عمان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عمان کی بحری تجارتی کمپنی نے ایران اور عمان کے درمیان بحری جہازوں کے دوسرے روٹ کا بھی افتتاح کیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ نیا روٹ عمان کے مسندام علاقے کے خساب بندرگاہ سے ایران کے باہنر اور بندرعباس بندرگاہوں تک ہے۔

اس سفرکا دورانیہ صرف 2گھنٹے ہے اور معاہدے کے تحت بحری جہازوں کی ہفتے میں چار بار آمدورفت ہوگی۔

اس روٹ کے اجرا سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ ملے گا اور مسافرین کی ٹرانزٹ کے علاوہ دونوں ملکوں کی اشیاء دوسرے ممالک تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔

نئے روٹکی افتتاحی تقریب میں عمان کے وزیر تجارت علی بن مسعود السنیی کے علاوہ عمان کے تجار کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔