ایران ٹیلی کام کی نمائش کا آغاز
تہران کے بین الاقوامی نمائش ہال میں ایران ٹیلی کام 2016کی نمائش کا آغاز ہونے جارہا ہے۔
تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ٹلیفون، ٹیلی کمیونیکیشنز اور انفارمیشن انڈسٹری کے صنعت کی 70ویں 4 روزہ نمائش کا آغاز ہونے جارہا ہے جس میں دنیا بھر سے 22 ملکوں کی 300 کمپنیاں شرکت کریں گی۔
واضح رہے کہ تہران کے بین الاقوامی نمائش ہال میں ہر سال اس قسم کی نمائشیں منعقد کی جاتی ہیں تاکہ ict کی صنعت کی تازہ ترین کامیابیاں اور نئی ٹیکنالوجیز فراہم کی جاسکیں اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں مزید بہتری لانے میں مدد گار ثابت ہو۔
ٹیلی کام 2016 کی نمائش 32000 مربع میٹر پر مشتمل 11 نمائش ہالوں میں منعقد کی جارہی ہے۔
ایران ٹیلی کام کی نمائش کو اس ملک کی سب سے بڑی ٹیلی کمیونیکیشن نمائش سمجھی جاتی ہے۔
آئی ٹی سی کے شعبے میں مختلف ممالک سمیت حکومتی اور نجی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔
نمائش کے دوران ورکشاپس، تربیتی سیمنار اور تکنیکی اجلاس بھی منعقد ہوں گے۔