بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری، 2 پاکستانی شہید
بھارت کی جانب سے کشمیر کے پونچھ سیکٹر میں بلااشتعال گولہ باری اور فائرنگ کے نتیجے میں دو پاکستانی شہید جبکہ ایک کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
تسنیم نیوز کے مطابق, بھارت فورسز نے کشمیر کے پونچھ سیکٹر میں ایک بار پھر کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے علی الصبح گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
روزنامہ پاکستان نے خبر دی ہے کہ بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے اس پار شہری آبادی پر مارٹر گولے بھی فائر کئے۔
تاہم پاکستان کی فوج نے بھارتی فورسز کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی توپیں خاموش کرا دیں۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن کی سنگین خلاف ورزی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔
اس سے پہلے بھی بھارتی فورسز کی جانب سے کئی بار ایسی جارحیت دکھائی جا چکی ہے جس کے نتیجے میں متعدد پاکستانیوں کو شہید اور املاک کو نقصان پہنچایا جا چکا ہے۔
بھارت کی کنٹرول لائن کی ایسی خلاف ورزیوں پر پاکستان کی نظریں اقوام متحدہ کے ایوانوں کی جانب بار بار اٹھتی ہیں لیکن ہر بار مایوس ہو کر واپیس لوٹ آتی ہیں۔
کوئی نہیں جانتا کہ بھارت کی جانب سے جارحیت کا یہ سلسلہ کب تک چلے گا، کب ختم ہوگا۔