بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم جاری، فائرنگ سے مزید 2 شہری شہید، 25 زخمی


بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم جاری، فائرنگ سے مزید 2 شہری شہید، 25 زخمی

بھارتی فورسز نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 کشمیری شہریوں کو شہید اور 25 افراد کو زخمی کر دیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

بھارتی فوج نے بربریت کے تازہ واقعات میں شہریوں پر فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 کشمیریوں کو شہید اور 25 افراد کو زخمی کر دیا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے اطلاع دی ہے کہ بھارت کی جانب سےکشمیری مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد شہید اور 25 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، مقبوضہ وادی کے ضلع شوپیاں میں پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لئے فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید ہوگیا۔

اسی طرح ضلع آننت ناگ میں بھی فورسز کی فائرنگ کی وجہ سے ایک 25 سالہ نوجوان جام شہادت نوش کر گیا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں شدید کشیدگی کے باعث 2 ماہ سے زائد عرصے سے کرفیو نافذ ہے۔

جبکہ وادی میں نہ صرف انٹرنیٹ اور موبائل کی سروس معطل ہے بلکہ اخبارات کی ترسیل اور تقسیم پر بھی پابندی ہے۔

نیز اسکول اور کاروباری سرگرمیوں کے معطل ہونے کی وجہ سے شہری شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کی اس تکلیف دہ صورتحال پر پاکستان کئی مرتبہ بھارت کو پرامن مذاکرات کی پیشکش کر چکا ہے لیکن بھارت ہمیشہ سے پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی پر خلوص پیشکش کو ٹھکرا کر الٹا پاکستان کو کشمیر کے خراب حالات کا ذمہ دار ٹھہرا دیتا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری