افغانستان حکومت طالبان سے مذاکرات کرے، حکمت یار کا مطالبہ


افغانستان حکومت طالبان سے مذاکرات کرے، حکمت یار کا مطالبہ

حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ انجینئر گلبدین حکمت یار نے کابل حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کیا جائے.

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، حکمت یار نے افغان حکومت سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، اپنے وڈیو خطاب میں گلبدین حکمت یار نے صدر افغانستان اشرف غنی سے مطالبہ کیا ہے کہ حزب اسلامی کے بعد حکومت طالبان کے ساتھ بھی مذاکرات کرے۔

انہوں نے زور دیا کہ افغانستان میں جاری جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

اپنے موقف کے دفاع میں انہوں نے اپنی بات بڑھاتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں جاری جنگ نہ افغانستان کے مفاد میں ہے نہ ہی افغانستان کے ہمسایوں کے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کے اہم زیر حراست رہنماوں کو غیرمشروط طور پر رہا کیا جائے۔

واضح رہے کہ شمالی اتحاد کے رہنماوں کے علاوہ چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ اور شمالی اتحاد کے سابق رہنما احمد شاہ مسعود کے جانشین عطا محمد نور نے بھی طالبان کے ساتھ مذاکرات کی اس تجویز کی حمایت کی۔

اسی طرح انہوں نے طالبان سے بھی اپیل کی کہ اپنے رویے میں لچک پیدا کرکے افغان حکومت سے مذاکرات کریں کیونکہ مذاکرات ہی جنگ کو ختم کر سکتے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری