افغان فضائیہ کی اپنے ہی فوجیوں پر شیلنگ، 5 فوجی 1 پولیس افسر ہلاک


افغانستان کے مغربی صوبے فرح میں افغان فضائیہ کی اپنی ہی فوجی چوکی پر بمباری کے واقعے میں 5 افغان فوجی اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا ہے

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق افغان فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے غلطی سے اپنی ہی فوج پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں 5 افغان فوجی اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔

اے آر وائی نے افغان وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری کے بیان کو نقل کیا ہے کہ صوبہ فرح کے علاقے کینسک میں طالبان سے نبرد آزما افواج نے فضائی مدد طلب کی لیکن فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے ہدف کا غلط تعین کرتے ہوئے  اپنی ہی فوج پر بمباری کردی۔

اس سنگین غلطی کے نتیجے میں 5 فوجی اور ایک پولیس افسر ہلاک ہو گیا  اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان کے مغربی صوبے میں تشدد کی کارروائیوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

اگست کے مہینے میں اسی علاقے میں امریکہ، برطانیہ اور جرمنی کے سیاح راکٹ حملے میں مارے گئے تھے۔