شام میں روسی ایئر فورس کی مستقل موجودگی کی منظوری


روسی پارلیمنٹ دوما نے شام میں روسی ایئر فورس کی مستقل موجودگی کی منظوری دے دی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے ایسوسیٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حمیم ہوائی اڈے میں روسی فوجیوں کی طویل المدت تعیناتی کے پیش نظر منظوری کے لیے روسی پارلیمنٹ دوما میں ایک بل پیش کیا گیا جسے باقاعدہ طور پر قانونی شکل دے کر منظور کیا گیا ہے۔

اس قانون کے پاس ہونے سے روسی فوج شام میں غیر معینہ مدت تک رہ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ روس کا یہ اقدام شامی صدر بشار الاسد کے لئے نہایت خوش آئند ہے۔

مذکورہ روسی اقدام صدر بشارالاسد کی طاقت میں اضافے جبکہ مغربی اور عرب ممالک کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کی کمزوری کا سبب بنے گا۔