جنگ یمن میں آل سعود کی ناک مٹی میں رگڑ جائیگی/ اسرائیل کے خلاف میدان جنگ کو ہرگز نہیں چھوڑیں گے


جنگ یمن میں آل سعود کی ناک مٹی میں رگڑ جائیگی/ اسرائیل کے خلاف میدان جنگ کو ہرگز نہیں چھوڑیں گے

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے روز عاشور کے موقع پر بیان دیا ہے کہ جنگ یمن میں آل سعود کی ناک مٹی میں رگڑ جائیگی اور مزاحمت تحریک اسرئیل کے خلاف میدان جنگ کو ہرگز نہیں چھوڑیں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے جنوبی بیروت کے ضاحیہ علاقے میں روز عاشورا حضرت امام حسین علیہ السلام کے مراسم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ یمن میں آل سعود کی عزت خاک میں مل جائے گی۔

انہوں نے روز عاشورا کے موقع پر کابل اور بغداد میں عزاداروں کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں کی پرزور مذمت کی اور شہدا کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

ان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جنگ یمن میں آل سعود کی ناک مٹی میں رگڑ جائیگی۔

انہوں نے یمنی عوام اور افواج کو مخاطب ہو کر مزید کہا کہ اللہ تعالی پر بھروسہ رکھیں اور اپنے آپ کو انہی کے حوالے کریں کیوانکہ خداوند متعال آپ کو چھوڑنے والا نہیں اور ان سرکشوں کے خلاف آپ کا یارومددگار ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے مشرق وسطی میں موجودہ صورتحال کو صرف اور صرف اسرائیل کے خلاف جنگ قرار دیا اور کہا: لبنان کی مزاحمتی تحریک اسرائیل کے خلاف میدان جنگ کو ہرگز خالی نہیں کرے گا اور ہمارے نوجوان شام میں مزاحمتی تحریک، فلسطین، خطے کی اقوام، تاریخ اور مستقبل کا دفاع کر رہے ہیں۔

انہوں نے تاکید کی کہ مزاحمتی تحریک کی نگاہ جنوبی سرحد پر صہیونیوں اور مشرقی سرحد پر تکفیریوں سے مقابلے پر مرکوز ہوئیں ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری