افغان طالبان کا ماسکو اجلاس میں شرکت کرنے کا اعلان
اگرچہ ماسکو اجلاس کا اگلا دور آئندہ ماہ منعقد ہونے جارہا ہے اور افغان سیکورٹی کونسل کی جانب سے افغان طالبان کی عدم شرکت پر تاکید کے باوجود اس گروہ کے سیاسی حکام نے اس اجلاس میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔
خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بعض ذرائع ابلاغ نے آئندہ ماہ منعقد ہونے والے ماسکو اجلاس میں افغان طالبان کی جانب سے شرکت کرنے کی خبر دی ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق افغان طالبان کے قطر میں موجود سیاسی دفتر کے دو اعلیٰ رہنماؤں نے کہا ہے کہ ان کا گروہ ماسکو اجلاس کے بارے میں مثبت تاثر رکھتے ہیں اگر ان کو رسمی طور پر دعوت دی جائے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ افغان سیکورٹی کونسل کے مشیر حنیف اتمر نے اس سے قبل آزادی ریڈیو سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ کابل حکومت نے روسی حکام کیساتھ ماسکو اجلاس میں طالبان کی شرکت کے حوالے سے کسی قسم کی موافقت نہیں کی ہے۔
افغان سیکورٹی کونسل کے مشیر کے مطابق ماسکو اجلاس میں افغان طالبان شرکت نہیں کرسکتے کیونکہ یہ ایک حکومتی سطح کا اجلاس ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان میں مفاہمتی عمل اور جنگ کے خاتمے سے متعلق ماسکو اجلاس 14 اپریل کو پاکستان، ایران، بھارت، افغانستان، امریکہ اور بعض وسطی ایشیائی ممالک کے نمائندوں کی موجودگی میں روس میں منعقد ہوگا۔