پاکستان کی معاشی ترقی میں کرپشن اور دولت کی غیر منصفانہ تقسیم اہم رکاوٹیں + ویڈیو


پاکستان کی معاشی ترقی میں کرپشن اور دولت کی غیر منصفانہ تقسیم اہم رکاوٹیں + ویڈیو

لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی کی پروفیسر نے کرپشن اور دولت کی غیر منصفانہ تقسیم کو پاکستان کی معاشی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا۔

لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ گلزار نش معاشی ترقی اور ریاست کی ذمہ داری کے موضوع پر تسنیم نیوز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ کرپشن اور دولت کی غیر منصفانہ تقسیم ہے، غریب عوام پر ٹیکسز کی بھرمار ہے، جنرل سیلز ٹیکس کو اشیائے ضروریہ پر ختم کیا جائے، نجکاری قومی تقاضوں کے خلاف ہے۔ انڈسٹریاں اونے پونے لینے والے سرمایہ دار مالا مال ہو رہے ہیں۔ جس کی بڑی مثال کارٹل گروپ ہے۔

ماہرین معاشیات کا خیال ہے کہ سوئس بینکوں سے پیسہ پاکستانی بینکوں میں لایا جائے، جس سے دولت کی ترسیل بہتر ہو گی اور پاکستانی معیشت ترقی کرے گی۔ امراء پر اضافی ٹیکس لگا کر غرباء میں تقسیم کئے جائیں۔

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری