احسان اللہ احسان کا انٹرویو نشر کرنے کی اجازت


احسان اللہ احسان کا انٹرویو نشر کرنے کی اجازت

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجی ٹی وی کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سابق ترجمان اور جماعت الحرار کے موجودہ رہنما احسان اللہ احسان کا انٹرویو نشر کرنے کی اجازت دے دی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیمرا کی جانب سے انٹرویو نشر کرنے پر پابندی کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے نجی ٹی وی کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سابق ترجمان اور جماعت الحرار کے موجودہ رہنما احسان اللہ احسان کا انٹرویو نشر کرنے کی اجازت دے دی۔

جسٹس عامر فاروق نے انڈیپینڈنٹ میڈیا کارپوریشن یا خود مختار میڈیا کارپوریشن کی اپیل منظور کرنے کے بعد نو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں پیمرا کی جانب سے 27 اپریل کو احسان اللہ احسان کا انٹرویو نشر کرنے پر پابندی کا حکم کالعدم قرار دیا تھا۔

تاہم عدالت نے ساتھ ہی پیمرا کو ہدایت کی کہ اگر کالعدم تنظیم کے سابقہ ترجمان کا انٹرویو نشر ہونے سے ضابطہ اخلاق یا پیمرا آرڈی نینس کی سیکشن 27 سمیت کسی شق کی خلاف ورزی ہو تو ادارہ عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری